نئی دہلی،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)معیاری صحت خدمات ، ٹیکہ کاری،انفیکشن سے تحفظ کا مکمل کا نظم نہ ہونے اور پیدائشی جسمانی نقص نقائص کی وجہ سے ہندوستان میں ہر سال 11.5لاکھ بچے پانچ سال کی عمر پوری کرنے سے پہلے ہی فوت ہوجاتے ہیں ۔اقوام متحدہ بچہ فنڈ(یونیسیف)کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا سے ہندوستان میں بچوں کی موت کی شرح 58 فیصد سے زائد ہے۔ہندوستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 11.5لاکھ بچے ہر سال مر جاتے ہیں۔